تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی حکومت نے خبردار کردیا!

ریاض: سعودی حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فرضی اداروں کے نام سے چندہ وصول کرنے والوں سے ہوشیار رہیں، لوگوں کو جھانسہ دیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطاق سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ رمضان کی آڑ لے کر غیرقانونی طور پر چندہ وصول کرنے والوں سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھا جائے، ذیلی ادارے کو ایسی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں جن میں تجارتی کمپنیوں کا حوالہ دے کر چندہ دینے کی اپیل شامل ہیں۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ تجارتی کمپنیوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بیرون ملک ضرورت مندوں کے لیے پانی کی قلت ہے، اسی ضمن میں کنویں کھدوائے جارہے ہیں جس کے لیے چندے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ چندہ جمع کرنے والے فرضی ادارے اشتہارات کے ذریعے بھی لوگوں سے جعل سازی کی کوشش کررہے ہیں، اور یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ بیرون ملک کنوؤں کی کھدائی کے لیے وزارت تجارت کی جانب سے لائسنس حاصل ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں شاہ سلمان امدادی مرکز اور ’احسان ‘ قونی مرکز ہیں جو فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے لائسنس یافتہ ہیں، اس کے علاوہ دیگر مرضی اداروں سے ہوشیار رہیں۔

Comments

- Advertisement -