تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چھٹیوں پر وطن لوٹنے والے غیر ملکیوں کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اعلان

ریاض : سعودی محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ نے غیر ملکی کارکنوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ایگرٹ ری انٹری ویزے پر جانے والے غیر ملکیوں کا فائنل ایگزٹ نہیں لگے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ایگزٹ ری انٹری ویزے پر اپنے وطن جانے والے غیر ملکی کارکنوں کا فائنل ایگزٹ نہیں لگ سکتا۔

سعودی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ فائنل ایگزٹ اسی صورت میں لگایا جاسکے گا جب کارکن حجاز مقدس میں موجود ہو اور اس کا اقامہ بھی کار آمد ہو۔

یہ ایک سعودی شہری نے پوچھا تھا کہ اس کا گھریلو ڈرائیور اپنے وطن ایگزٹ ری انٹری ویزے پر گیا ہوا ہے تو اس کا فائنل ایگزٹ لگا سکتا ہوں تاکہ وہ میرے غیر ملکی ڈرائیور پرخلاف ورزی ریکارڈ نہ ہو۔

خیال رہے کہ مملکت کے قانون محنت کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے حقوق و واجبات کی ادائیگی کے بغیر انکا فائنل ایگزٹ نہیں لگایا جاسکتا۔

محکمے کی جانب سے واضح کیا گیا کہ خلاف ورزی کے مرتکب وہ افراد ہوتے ہیں جو ایگزٹ ری انٹری ویزے پر وطن جاکر واپس نہیں آتے، انہیں 3 سال کےلیے ریاست میں بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔

ایسے افراد پر وزارت داخلہ کا قانون لاگو ہوتا ہے اور وہ لوگ کسی دوسرے ویزے پر مملکت نہیں آسکتے انکے لیے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ اگر ان کا سابقہ کفیل انکے لیے دوسرا ویزہ جاری کرے تو وہ مقررہ بلیک لسٹ کی مدت کے دوران دوبارہ قانونی طور پر مملکت آسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -