منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

سعودی حکومت کا غیرملکیوں کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرجانے والے مقامی اور غیرملکی طبی عملے کیلئے امداد کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں یہ اعلان سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہوا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا سے انتقال کرنے والے طبی عملے کے اہل خانہ کو امدادی رقم دیں گے۔

سعودی وزارت نے کہا کہ کورونا سے جاں بحق طبی عملے کے اہل خانہ کو 5لاکھ ریال دیے جائیں گے۔

‘طبی عملہ سعودی ہو یا غیرملکی اس کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا، معاوضہ دینے کا مقصد طبی عملے کی خدمات کا اعتراف ہے’۔

سعودی عرب سے بڑی خوش خبری

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے لیے طبی عملے کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مملکت میں کورونا کیسز کم ہورہے ہیں، حالیہ دنوں وبا کے یومیہ کیسز 1 ہزار سے کم رپورٹ ہوئے۔

سعودی عرب میں فعال کیسز کی شرح گھٹ رہی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں