اشتہار

’سعودی ایران وزرائے خارجہ ملاقات کیلیے تین جگہیں تجویز‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تین جگہیں تجویز کی گئی ہیں۔

اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کہا کہ وہ جلد اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم ملاقات کے لیے تین جگہیں تجویز کی گئی ہیں جب کہ ابتدائی پیغام رسانی کے بعد ایران بھی اپنا سفارتخانہ کھولنے کے لیے تیار ہے۔

- Advertisement -

حسین امیر عبدالہیان نے بتایا کہ دونوں ممالک کا اتفاق ہوا ہے کہ سفارتخانے کھولنے سے قبل اس کی تیاری کے لیے تکنیکی وفود کے دورے ہونے چاہیئں۔

چند روز قبل ایران کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے۔
تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعا کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے وزارئے خارجہ کی ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، دونوں وزارت خارجہ ملاقات کی تیاریاں کر رہی ہیں اور جلد ملاقات کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے حوالے سے رابطہ کاری سفارتی ذرائع سے ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں