اشتہار

شاہ سلمان نے بشارالاسد کو دعوت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شامی صدر بشارالاسد کو عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئندہ ہفتے جدہ میں ہونے والے عرب لیگ سربراہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بشارالاسد کو موصول ہو گیا ہے۔

اردن میں سعودی سفیر نے شامی صدر کو دعوت نامہ پیش کیا ہے اور ایوانِ صدر نے بشارالاسد کو دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کی میزبانی میں عرب لیگ کا اجلاس 19 مئی کو جدہ میں ہو گا۔ بشارالاسد کو 2011 کے بعد پہلی مرتبہ کسی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میں شام میں خانہ جنگی کے بعد اس کی عرب لیگ سے رکنیت ختم کر دی گئی تھی جب کہ بیشتر عرب ممالک نے بھی تعلقات ختم کر لیے تھے۔

سعودی عرب میں ہونے والی عرب لیگ سمٹ کے دوان شام کی رکنیت بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا اور حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور مصر سمیت کئی عرب ممالک نے شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے اعٰلی سطحی دورے بھی کیے تھے۔

قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈ کوارٹرز میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں شام کی رکنیت کی بحالی کی قرارداد پر ووٹنگ کے بعد شام کی رکنیت بحال کر دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں