اشتہار

کومہ میں جانیوالے سعودی شوہر کو بیوی نے طلاق دیکر شادی رچالی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کومہ میں جانے والے سعودی شوہر کو بیوی نے طلاق دے کر دوسری شادی رچالی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی شخص چھ ماہ بعد کوما سے بیدار ہوا تو یہ جان کر حیران رہ گیا کہ اس کی بیوی پہلے ہی اسے طلاق دے چکی اور اس نے دوسری شادی بھی کرلی ہے۔

صدمے سے دوچار شخص نے اپنی کہانی کی تفصیلات اس وقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوکر کومہ میں چلا گیا تھا۔

- Advertisement -

اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے کہنے پر نوکری چھوڑ کر نئے شہر میں چلا گیا ہے۔ میں نے اس سے شادی کرنے کے لیے اپنی نوکری چھوڑ دی اور اس کے ساتھ دوسرے شہر چلا گیا لیکن اس نے طلاق لے لی جب میں کومہ میں تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی بیوی نے کومہ میں جانے کے صرف دو ماہ بعد شرعی عدالت میں خلع طلاق کا مقدمہ دائر کیا۔ میری بیوی نے اپنی طلاق کی درخواست کو اس بنیاد پر درست قرار دیا کہ میں طبی لحاظ سے مر چکا ہوں۔

اس نے مزید کہا کہ جب میں چھ ماہ کے بعد بیدار ہوا تو میں یہ جان کر حیران رہ گیا کہ اس نے ناصرف مجھے طلاق دے دی ہے بلکہ کسی اور سے شادی بھی کر لی ہے۔

اس شخص نے کہا کہ اس تکلیف دہ تجربے کے نتیجے میں وہ اب ایک نفسیاتی صدمے سے دوچار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں