تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی وزارت صحت کا کرونا وائرس کے حوالے سے اہم بیان

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا کا بحران ختم ہوجانے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ وائرس موسمی بن جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا بحران ختم ہوجانے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ وائرس موسمی بن جائے گا۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ گھر میں محدود رہنے کے علاوہ بحران کے دوران لوگوں نے معاشرتی فاصلہ اور صفائی کے جن طور طریقوں کو اپنایا ہے انہیں جاری رہنا چاہئے۔

ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، یہ سازگار ماحول پاتے ہی لوگوں کو دوبارہ شکار کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: سینکڑوں افراد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے جمع ہوگئے، پولیس کا ایکشن

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 154 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر مملکت میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 1453 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج مزید 154 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سب سے زیادہ مکہ مکرمہ میں ہیں جن کی تعداد 40 ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 49 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے ساتھ ہی وبائی مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 115 تک ہو چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -