ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تازہ ترین تصویرعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی، تصویر نے اُن سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی منفی خبروں کی تردید کردی۔
تصیلات کے مطابق سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ذاتی دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویرجاری کی گئی، جس نے ولی عہد سے متعلق منفی خبروں کی تردید کردی ہے۔
تصویر میں شہزادہ محمد بن سلمان کو مصری صدرعبدالفتح السیسی ،امیر بحرین حماد بن عیسٰی اور یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زیاد کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
#صورة_اليوم: #ولي_العهد في لقاء ودي مع ملك #البحرين و ولي عهد أبوظبي في ضيافة الرئيس المصري عبدالفتاح #السيسي pic.twitter.com/atf2kldmkr
— جريدة الرياض (@AlRiyadh) May 17, 2018
عرب میڈیا کے مطابق مصری صدرعبد الفتاح السیسی نے تینوں رہنماؤں کو چند روز قبل خصوصی دعو ت پر مدعو کیا تھا۔
مزید پڑھیں : سعودی شہزادے محمد بن سلمان خیریت سے ہیں: سعودی ذرائع کا دعویٰ
اس سے قبل سعودی شاہی محل کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان خیریت سے ہیں اور امور مملکت معمول کے مطابق ادا کررہے ہیں ،ان سے متعلق منفی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ، ان کی ہلاکت کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان امریکا میں فلسطین مخالف بیانات کے بعد سے سعودی عرب میں منظر عام پر نہیں آرہے، جلد دوبارہ اپنی بیرونی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
خیال رہے کہ ایک ماہ قبل سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ 21 اپریل کو ریاض کے شاہی محل کے قریب ایک ڈرون دیکھا گیا تھا جس پر شاہی محافظوں نے فائرنگ کی تھی ، حکام کے مطابق اس واقعے میں سعودی شاہ سلمان کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔