تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی حکام نے غیرملکیوں کو خبردار کردیا!

ریاض: سعودی حکومت نے غیرملکی کرنسی مارکیٹ کے حوالے سے مقامی اور غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ غیرملکی کرنسی مارکیٹ میں کرنسی کے کاروبار کے نام پر لوگوں کو جال میں پھنسایا جارہا ہے، خصوصاً ’الفوریکس‘ سے انتہائی محتاط رہیں۔

سعودی بینکوں کے آگہی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو جعلی غیرملکی کرنسی مارکیٹ کی طرف راغب کرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ انہیں لوٹا جاسکے۔ کرنسی میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دی جارہی ہے اور اس حوالے سے اشتہارات بڑھتے جارہے ہیں۔

ادارے نے سختی سے کہا ہے کہ کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر سرمایہ کاری کے نام پر کسی بھی ادارے کو بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے اعدادوشمار اور معلومات حوالے نہ کرے۔

سعودی عرب میں جعل سازوں نے دھوکہ دہی کا نیا طریقہ اپنا لیا، شہری ہوشیار!

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے ک وہ سعودی عرب کے منظور شدہ سرکاری اداروں میں سرمایہ کاری کریں۔

سعودی بینکوں میں آگہی ادارے کے سابق سیکریٹری جنرل طلعت حافظ کا کہنا ہے کہ ان دنوں کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر جو ادارے اور افراد سرگرم ہیں وہ دھوکہ دہی کے نئے جال لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے لوگ دولت لوٹ کر رابطہ منقطع کردیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -