جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی شہزادی جواہر بنت عبدالعزیز بن عبداللہ جلوی انتقال کر گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادی کے انتقال کی خبر دی گئی۔ شہزادی ‏جواہر بنت عبدالعزیز بن عبداللہ جلوی کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کی گئی۔

مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں متوفیہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ریاض میں ہی تدفین کی گئی۔

ایوان شاہی نے ابدی نیند سوجانے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور آخرت ‏میں درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں سعودی شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن انتقال کر گئی تھیں۔ رواں سال 26 مئی کو شہزادی جوہرہ بنت محمد بن عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود دارِ فانی سے کوچ کرگئی ‏تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں