تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

ریاض: سعودی عرب کے شاہی خاندان کی شہزادی انتقال کرگئیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے شاہ فیصل بن آل سعود کی صاحبزادی انتقال کرگئیں جن کا نماز جنازہ آج جمعرات کو ریاض میں ادا کیا جائے گا۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی نے شہزادہ حصہ بنت فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے لیے سے تعزیت کی۔

ایوان شاہی نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: سعودی شہزادے کا انتقال، تدفین آج ہوگی

سعودی عرب کے رائل کورٹ نے بھی شہزادی کے انتقال کی تصدیق کی اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حصہ سعودی بادشاہ کی اکلوتی بیٹی تھیں۔ اُن کی والدہ کا نام سلطانہ بنت ترکی السودیری تھا جو 2011 میں رحلت فرما گئیں تھیں۔

سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے حصہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں سعودی شہزادی مداوی بنت عبداللہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ قبل ازیں 7 جولائی کے روز سعودی شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔ بعد ازاں 15 اگست کو سعودی شہزادہ عبد العزیز بن عبداللہ بن عبد العزیز بن ترکی السعود انتقال کر گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -