تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی سپریم کورٹ نے مسجدالحرام کرین حادثے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ریاض: سعودی سپریم کورٹ نے 2015 کے کرین حادثے سے متعلق تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے فرسٹ سرکٹ نے کرین واقعہ کیس کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایک سال قبل کورٹ آف اپیل میں مجرمانہ سرکٹ کی طرف سے متعدد افراد کو بری کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ نیا جوڈیشل سرکٹ کیس پر نظر ثانی کرے۔ عدالت نے مدعا علیہان، اپیل کورٹ اور مجاز حکام کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مسجد الحرام میں کرین گرنے کا واقعہ حج سیزن سے قبل گیارہ دسمبر 2015 کو پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 110 افراد جاں بحق اور 209 زخمی ہوئے، جبکہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

Comments

- Advertisement -