تازہ ترین

سنیی ٹائزر پینے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

ریاض:‌سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سنیی ٹائزر پینے والے 2 افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دےد یا گیا۔

اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو پر نوٹس لیا ہے جس میں دو نوجوان مہلک وبا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے سنیی ٹائزر پیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اظہار ناپسندیدگی کیا اور حکومت سے مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم پیغام

عوامی دباؤ آنے پر پبلک پراسیکیوٹر نے معاملے کا نوٹس لیا اور دونوں افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے، پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ان افراد نے کورونا وائرس سے نٹمنے کے لیے حکومتی حکمت عملی اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کیا۔

پرایسکیوٹر کا کہنا ہے کہ اس غیر انسانی اور نقصان دہ عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ دار افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے سعودی عرب بھی متاثر ہوا ہے، مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے تاہم مہلک وبا سے اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -