تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا سے متاثرہ سعودی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت

ریاض : کرونا وائرس سے متاثرہ سعودی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹروں نے خاتون اور بچے کو طبی نگرانی میں رکھا ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی خلیجی ریاست سعودی عرب میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویش کا باعث ہیں تاہم سعودی حکام کی جانب سے عوام کی سہولت اور حفاظت کےلیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

سعودی عرب علاقے وادی الدواسر میں مہلک ترین کوویڈ 19 کی وبا کا شکار خاتون نے بچنے کو جنم دیا ہے، ولادت کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے بچے کا معائنہ کرنے کےلیے کے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون حمل کے آخری مہینے میں کرونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھی، خاتون میں کرونا وائرس کا انکشاف ہوتے ہی ڈاکٹروں نے بچے کی محفوظ ولادت کےلیے پہلے ہی منصوبہ کرلی تھی۔

ڈاکٹروں نے خاتون کو کرونا لاحق ہونے کی وجہ سے ولادت کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا تاکہ طبی ٹیم کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے ہاں جنم لینے والے بچے میں کرونا وائرس کا جرثومہ ہے یا نہیں اس سے متعلق ڈاکٹروں نے تفصیلات فراہم نہیں کی۔

سعودی عرب: کرونا وائرس کا شکار خاتون کے یہاں بچے کی ولادت

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل مدینہ منورہ میں کرونا وائرس کا شکار ایک افغان خاتون کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی، جو بلکل صحت مند تھا۔

Comments

- Advertisement -