تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی خواتین کی فوج میں بھرتی شروع، شرائط سامنے آگئیں

سعودی افواج میں خواتین اہلکاروں کی بھرتی کا آغاز ہو گیا ہے، امیدوار آن لائن درخواست دائر کر ‏سکتی ہیں۔

وزارت داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے افواج میں خواتین کی مختلف رینک کے لیے ‏بھرتیوں کا عمل آج بروز اتوار سے شروع ہو چکا ہے۔

مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی آن لائن درخواست دائر کر سکتی ہیں۔

مردوں کی طرح خواتین امیدواروں کے لیے شرائط رکھی گئی ہیں جن پر پورا اترنا ہر ایک امیدوار ‏کے لازم ہے۔

سب سے پہلی شرط طبی لحاظ سے تندرست ہونا چاہیے اور کوئی بھی سرکاری ملازمت رکھنے والی ‏خاتون بھرتی کی اہل نہیں ہوگی۔

امیدوار خواتین کے لیے عمر کی حد 21 سے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قد 155 ‏سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔

خواتین امیدواروں کے لیے تعلیمی اہلیت کم از کم اسکول کی تعلیم رکھی گئی ہے۔ شناختی کارڈ ‏لازمی ہو جب کہ غیرملکی سے شادی کرنے والی خواتین بھرتی کی اہل نہیں ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -