تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوث 4 افراد کے سرقلم

ریاض: سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں بم دھماکوں اور دہشت گردی میں ملوث 4 انتہاء پسندوں کے سرقلم کردیے گئے۔

سعودی حکومت کے وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث چاروں افراد سعودی شہری ہیں جنہیں عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سرقلم کیے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت امجد ناجی حسن آل معیبد ، زاہر عبدالرحیم البصری، یوسف علی المشیخص اور مہدی محمد حسن السایغ  کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خود اپنے جرائم کا اعتراف کیا جس کے بعد عدالت نے سرقلم کرنے کی سزا سنائی۔

پڑھیں: سعودی عرب: 1 پاکستانی اور 5 سعودی باشندوں‌ کے سرقلم

یاد رہے گزشتہ روز سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر 1 پاکستانی اور 5 سعودی شہریوں کے سرقلم کیے گئے تھے۔ حالیہ سزائے موت کے بعد رواں سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے مجرمان کی تعداد 48 تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں سر قلم کیے گئے افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جن افراد کے سرقلم کیے جاتے ہیں ان میں منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی، قتل، زیادتی، مسلح ڈکیتی کے جرائم شامل ہیں

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب میں ان جرائم پر 153 افراد کو سر قلم کی سزا دی گئی۔

Comments

- Advertisement -