ریاض : خام تیل کی قیمتوں میں کمی سعودی عرب کا مالی خسارہ اٹھانوےارب ڈالر تک پہنچ گیا، سعودی حکومت نے مالی خسارہ قابو میں رکھنے کیلئے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تاش کے پتوں کے محل کی مانند گر رہی ہے، قیمتوں میں کمی سے تیل درآمد کرنے والے ممالک خوش اور تیل برآمد کرنے والے ممالک پریشان ہیں۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ملک کی مجموعی آمدنی کا ستتر فیصد تیل کی برآمد سے حاصل ہوتا ہے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی سےرواں سال آمدنی تیئس فیصد کم ہوئی ہے۔
مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک کا اضافہ کر دیا، جس سے بجلی گیس اور مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے خام تیل کی موجودہ قیمتوں کے باعث سعودی حکومت کے اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہے،سعودی حکومت اخراجات پورے کرنے کیلئے زرمبادلہ ذخائر کا استعمال کررہی ہے۔