ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیےایپس کے ذریعے مسجد الحرام میں نماز ، عمرہ اور مسجد نبوی میں زیارت کی سہولت فراہم کردی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کے لیے سہولت فراہم کردی ، زائرین ایپس کے ذریعے مسجد الحرام میں نماز اور عمرے کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زائرین ایپس سے مسجد نبوی میں زیارت کے اجازت نامے جاری کرا سکتے ہیں ، سہولت بیرون ممالک سے پہنچنے والے زائرین کے لیے ہے۔
- Advertisement -
حکام نے بتایا بیرون ملک سے آئے زائرین قدوم پلیٹ فارم میں اندراج کراسکتے ہیں ، مملکت پہنچنے کے بعد اعتمرنا اور توکلنا ایپس سے اجازت نامے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اجازت نامے ویکسی نیشن کے بعد ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔