تازہ ترین

سعودی عرب، خاتون پر جوتا پھینکنے والا شخص گرفتار

ریاض: سعودی عرب کے شہر ینبع میں بے حجاب خاتون پر جوتا پھیکنے والے شخص کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ینبع شہر میں سڑک کنارے ایک شخص بغیر حجاب والی خواتین پر الزام تراشی کرتے ہوئے راہ گیروں کو اُن پر حملے کے لیے اکسا رہا تھا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی چودہ سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ملزم کے سامنے سے بغیر نقاب والی خاتون گزریں تو اُس نے الزام تراشی کی اور اُس پر جوتا پھینکا جس پر خاتون وہاں سے خوفزدہ ہوکر چیختی ہوئی چلی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ ینبع میں واقع شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، ویڈیو اور سیکیورٹی گارڈ کی نشاندہی کے بعد مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا۔

دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ خاتون کے چہرے پر جوتا مارنا چاہتا تھا، پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور جج سے مزید تحقیقات کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

Comments

- Advertisement -