تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب، کتنی قیمت کے بل ادا نہ کرنے پر بجلی کاٹ دی جائے گی؟ جانیے

ریاض: سعودی عرب میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی نے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹنے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی بجلی کمپنی نے ایک شہری کی جانب سے کیے جانے والے استفسار پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہزار ریال سے زیادہ رقم کی عدم ادائیگی پر صارف کے گھر کی بجلی کاٹی جاسکتی ہے۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ جس صارف نے تین ماہ تک مسلسل بل ادا نہ کیا تو ایسے صورت میں بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے وضاحتی بیان کے ساتھ مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر کسی صارف کا بجلی کا بل ایک ہزار ریال سے زیادہ کا ہوجائے تو وہ کنکشن کٹنے کی کارروائی سے بچنے کے لیے پچاس فیصد بل لازمی ادا کرے۔

کمپنی کے مطابق صارف کو بقیہ رقم آئندہ بل کے ساتھ ملا کر ادا کرنا ہوگی یا پھر درخواست جمع کروا کے اُس کی قسطیں کروانی اور پھر  اُسے اقساط کی صورت میں ادا کرنا ہوگا۔

بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بقیہ بل کی قسطوں کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ صارف آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں یا پھر موبائل ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے دیگر سہولیات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

بیان میں بجلی کمپنی نے مزید کہا اگر کسی صارف نے مسلسل تین ماہ تک ادا نہ کیا یا اس کا بجلی بل ایک ہزار ریال سے زیادہ ہوگیا تو ایسی صورت میں اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -