تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: خواتین کو ہوٹلوں میں تنہا رکنے کی اجازت مل گئی

ریاض: سعودی حکومت نے خواتین کو ہوٹلوں میں بغیر محرم کے رہنے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحتی کمیٹی کی جانب سے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اقامہ رکھنے والی خواتین کو تنہا رکنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

کمیٹی نے ہدایت میں یہ بھی کہا کہ محرم کے بغیر اب مقامی خواتین کو تنہا رکنے کا قانونی اختیار ہوگا۔ قومی سیاحتی کمیٹی کے نائب نگراں ڈاکٹر حمد محمد اسماعیل کے دستخط سے جاری ہونے والی ہدایات میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے ساتھ دیگر کاروباری مراکز کو بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

’’جو بھی مملکت میں قانونی طور پر مقیم ہے خواہ وہ مرد ہو یا خاتون انہیں رہائشی بکنگ اور کمرے بنا روک ٹوک فراہم کیے جائیں، کسی بھی شخص کا اقامہ (شناختی کارڈ) دیکھ کر انٹری کی جائے جبکہ سیاحتی ویزے پر آنے والے سیاحوں کے پاسپورٹ دیکھے جائیں‘‘۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں خواتین سیاحوں کے لیے عبایا کی شرط ختم

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت وژن 2030 پر گامزن ہے جس کے تحت ریاست میں ایسے فیصلے کیے جارہے ہیں جو روشن خیالی مثال سمجھے جاتے ہیں، حال ہی میں حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت بھی دی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اجازت کے تحت 21 برس یا اُس سے زائد عمر کی خواتین پاسپورٹ بغیر سرپرست یا اپنی مرضی سے حاصل کرسکتی ہیں جبکہ وہ انہیں بیرون یا اندرون ملک اکیلے سفر کرنے کی بھی اب مکمل اجازت ہے۔

Comments

- Advertisement -