اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 78 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 6 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 78 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 11 کروڑ ڈالر موجود ہیں، ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ پڑھیں: زر مبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں جس کے بعد اب ملک کےمجموعی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ کیے گئے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایاگیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں48کروڑ62لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں