تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

زر مبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

کراچی: قومی بینک دولت پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب کردہ اعلامیے کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر آئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں جس کے بعد اب ملک کےمجموعی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر18ارب8کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک اعلامیہ

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایاگیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں48کروڑ62لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں ہونے والے اضافے کے بعد بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر18ارب8کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ قومی بینک کے ذخائر58کروڑ ڈالر اضافے سے11.48ارب ڈالر جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر9کروڑ ڈالر کم ہوکر6.59ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -