جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد مزید کمی کردی جس کے بعد شرح سود کم ہوکر 9 فیصد ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 10 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 32 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر کی مجموعی مالیت 17 ارب 29 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

معروف تاجر زبیر موتی والا اور تجزیہ کار عابد سلہری نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شکریہ وزیراعظم عمران خان بہت شاندار کام کیا ہے، موجودہ حالات میں بہت اچھا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں