جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے سمندرپار پاکستانیوں کا سروے شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترسیلات زر کے رجحانات اور امکانات جانچنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے سمندر پار پاکستانیوں کا سروے شروع کر دیا۔

بینک دولت پاکستان نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی شراکت سے ترسیلات زر کے حالیہ رجحانات اور مستقبل کے منظر نامے کا تجزیہ کرنے کی غرض سے سمندر پار پاکستانیوں کا ایک سروے شروع کیا ہے یہ سروے 9 جنوری 2021ء تک تمام سمندر پار پاکستانیوں کو دستیاب ہوگا۔

سروے میں ان مضمر عوامل کو جانچنے کی کوشش کی گئی ہے جو ترسیلات زر کے حالیہ برتاؤ پر اثر انداز ہوئے جن میں غیررسمی سے باضابطہ چینلز کی طرف لوگوں کا آنا، بینکوں کی عمارات میں جانے کے بجائے ڈجیٹل پلیٹ فارمز کا اختیار کرنا ، مستقبل میں پاکستان واپس آنے کے منصوبے نیز اگلے چھ ماہ کے دوران متوقع طور پر بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی رقم شامل ہیں۔

- Advertisement -

وزارت سمندر پار پاکستانیزاور انسانی وسائل کی ترقی، وزارت تجارت، وزارت خارجہ امور اور پاکستان ریمی ٹنس انی شیے ٹو (PRI)کی مدد سے یہ سروے پاکستانی قونصل خانوں اور سفارت خانوں، پاکستانی بینکوں کی سمندر پار برانچوں نیز آن لائن کیا جارہا ہے۔

بینک دولت پاکستان اور وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سمندرپار پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ اس مختصر آن لائن سروے میں شریک ہوں۔ سروے اس ویب لنک پر بآسانی دستیاب ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں