تازہ ترین

Array

کرونا وبا، اسٹیٹ بینک کا شاندار اقدام

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ری فنانس مارک اپ ریٹ میں دو فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کرونا وبا کے باعث ری فنانس مارک اپ ریٹ میں کمی کردی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فنانس مارک اپ ریٹ کو 7 سے کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا جبکہ نان ٹیکسٹائل گروپ کے لیے ریٹ کو 6 فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کردیا گیا۔ ایس بی پی نے ری فنانس ریٹ میں کمی کا اعلان شرح سود میں کمی کے بعد کیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سترہ مارچ سے اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے، جس کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے کم ہوکر اب 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 جون کو  آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں شرح سود میں ایک فیصد کمی کر کے اسے 7 فیصد کردیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 100بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی۔

Comments

- Advertisement -