تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2020 میں‌ کتنا منافع کمایا؟‌ رپورٹ‌ جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2020 میں 1163 ارب بعد از ٹیکس منافع کمایا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے سالانہ کارکردگی پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ مالی سال2020میں اسٹیٹ بینک نے1163ارب بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسٹیٹ بینک کو 1 ارب چار کروڑ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا‘۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ ’مالی سال2020میں اسٹیٹ بینک کی ہمہ گیر مجموعی آمدنی1296 ارب رہی، مالی سال2019 میں مرکزی بینک کی ہمہ گیرآمدن167ارب روپےتھی، مالی سال 2020 معیشت اور مالیاتی شعبےکےلئے چیلنجنگ رہا، اُس کے باوجود پاکستانی معیشت کی مالی سال میں کارکردگی بہتر رہی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ  ’مالی سال کی پہلی ششماہی میں معیشت کو استحکام دینے پر توجہ مرکوز رکھی، دوسری ششماہی میں توجہ کرونا وبا پر رہی، پہلے 6 ماہ میں مارکیٹ شرح تبادلہ پر منتقل ہوئی جبکہ کرونا وبا کے دوران معیشت کو استحکام دینے کے لیے شرح سود میں کمی کی گئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے پہلےسے موجود اسکیموں کا دائرہ کار بڑھایا،پالیسی کے تحت تاجروں، سرمایہ کاروں کو 1600 ارب معاونت فراہم کی گئی، پالیسی سپورٹ کا جی ڈی پی تناسب 3.9 فیصد رہا۔

’کرونا وبا میں بینکاری خدمات فراہم کرنے کے لئے گائیڈلائنز جاری کی گئیں، آن لائن فنڈ ٹرانسفر فیس کوختم کیا گیا، مالی سال 2020 میں مہنگائی کی اوسط شرح10.7 فیصدرہی جبکہ زرمبادلہ ذخائرمیں4 ارب 80 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مالی سال ترسیلات زر کا حجم 23 ارب 12 کروڑ ڈالرز رہا۔

Comments

- Advertisement -