جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک کا ایکشن، ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اسٹیٹ بینک نے ایکشن لیا تو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اسٹیٹ بینک نے ایکشن لے لیا، مرکزی بینک کی مداخلت کے بعد انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 52 پیسے نیچے آگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 169 روپے 12 پیسے کی بلند سطح سے کم ہوکر 167 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی بلند ترین سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے رواں سال 7 مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے پر بند ہوا تھا اور چار ماہ میں ڈالر کی قدر میں 17 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

خیال رہے حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے, گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں