اشتہار

برف سے ڈھکے رن وے پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ریاست شکاگو میں برف سے ڈھکے رن وے پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں نارتھ کیرولینا سے آنے والے مسافر طیارے نے برف سے ڈھکے رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کی، مسافر کی جانب سے لینڈنگ کی ویڈیو بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعے کی ویڈیو بنانے والے جوزف لیان نامی مسافر کا کہنا تھا کہ ’ویڈیو میں پریشان مسافروں کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم سلائیڈنگ کررہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اترنے والے ہیں۔‘

- Advertisement -

گلوبل نیوز سے ایک مسافر شان اسٹیلے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ہر ایک شخص نے سانس روکا ہوا تھا کیونکہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ کیا ہورہا ہے’ بہت سارے لوگ میرے سامنے والی نشستوں پر قبضہ کررہے تھے۔‘

ایئرلائن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’امریکن ایگل کی پرواز 4125 شکاگو کے اوہارے ایئرپورٹ پر برفیلی حالات کے سبب رن وے پر پھسل گئی تھی۔‘

رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے وقت ہلکی برفباری جاری تھی جبکہ حد نگاہ 2 کلو میٹر سے بھی کم رہ گئی تھی، تقریباً 48 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھی اور درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے اوہارے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ کی جاچکی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں