جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی:سی این جی اسٹیشنزکی بندش کے شیڈول میں تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج صبح سے چوبیس گھنٹے کے لیے بند کر دیئے گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکی بندش کے حوالے سے نئے شیڈول جاری کیا ہے ، ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز آج صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔

سابقہ شیڈول میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ کو چوبیس گھنٹے کیلئے بند ہونا تھے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈ سے پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین احمد علی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے شیڈول تبدیل کئے جانے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس سروس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں