پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بھارت: اسکول جاتے ہوئے لڑکی اغواء، اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جب اسکول جاتے ہوئے گیارہویں جماعت کی طالبہ کو اس کے باپ کے دوستوں نے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک لڑکی کو جب وہ اسکول جا رہی تھی تین افراد نے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تینوں ملزمان لڑکی کے والد کے جاننے والے تھے۔

طالبہ ایک آٹو میں اسکول جا رہی تھی جب تینوں ملزمان نے اسے زبردستی اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اسے ہوٹل میں لے جاکر اجتماعی عصمت دری کی۔

- Advertisement -

ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنالی اور لڑکی کو دھمکایا کہ اگر اس نے اس حوالے سے کسی کو بھی بتایا تو اس ویڈیو کو وائرل کردیں گے۔ بچی نے جب ملزمان کے چنگل سے نکلنے کی کوشش تو انہوں نے اسے قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔

11 ویں جماعت کی طالبہ نے اپنے گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ہاپوڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کمار اگروال کا کہنا ہے کہ نابالغ طالب علم کے والد نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان کی بیٹی کو ان کے کچھ جاننے والوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں