تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ، تمام سرکاری ونجی اسکولز 15 روز کے لئے بند

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کرونا وبا کی تیسری لہر سے ممکنہ بچاؤ کے لئے اہم اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ منگل کے روز این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوگا، جس میں صحت اور تعلیم کے وزرا شرکت کرینگے، اہم اجلاس میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر شفقت محمود کے ٹوئٹ کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولز پندرہ روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے بھی اس کا اعلان بذریعہ ٹوئٹر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کی تیسری لہر، تعلیمی اداروں سے متعلق کیا فیصلہ ہونے جارہا ہے؟

سعید غنی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پہلی تا آٹھویں جماعت کو چھ اپریل سے پندرہ روز تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کرونا کی صورتحال کے پیش نظر کیا، تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک ودیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتاہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ این سی اوسی میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ متفقہ ہوگا۔

یاد رہے کہ کورونا کے پیش نظر 24 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ ہونے والے بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -