تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سنہ 2020 کے نوبل انعام برائے طب کا اعلان

اسٹاک ہوم: طب کے شعبے میں سنہ 2020 کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین سائنسدانوں کو دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سال فعلیات اور طب (فزیالوجی اینڈ میڈیسن) کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین سائنسدانوں کو مل گیا۔ ہاروے الٹر، مائیکل ہوٹن اور چارلس رائس کو 2020 کا نوبل انعام برائے طب دیا گیا۔

سائنسدانوں کو انعام ہیپاٹائٹس سی کا وائرس دریافت کرنے پر دیا گیا، کروناوائرس کے پیش نظر سویڈن میں ہونے والی نوبل انعام کی تقسیم کی روایتی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے، انعامات متعلقہ ممالک تک پہنچا دیئے جائیں گے، انیس سو چوالیس کے بعد پہلی بار تقریب کو منسوخ کیا گیا ہے۔

اس سال فعلیات اور طب کا نوبل انعام حاصل کرنے والے تین سائنسدانوں میں سے مائیکل ہوٹن کا تعلق برطانیہ سے ہے جبکہ باقی دو ہاروے آلٹر اور چارلس رائس امریکی ہیں۔

ان سائنس دانوں نے جگر کے سرطان کا سبب بننے والے وائرس کو دریافت کیا تھا۔ نوبل انعامی کمیٹی کے اعلان کے مطابق 1989 میں ان کی دریافت سے کروڑوں جانیں بچائی جا چکی ہیں۔

طبی ماہرین ہیپاٹائٹس سی کو ’خاموش قاتل‘ کہتے ہیں کیوں کہ اس سے متاثرہ 95 فی صد افراد کو مرض کے شدت اختیار کرجانے تک یہ معلوم ہی نہیں‌ ہوتا کہ وہ جگر کی خرابی کا شکار ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر سال ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے لاکھوں لوگ موت کے منہ میں‌ چلے جاتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام جگر کی خرابیوں اور سرطان کا باعث ہیں جن میں‌ سے ایک ہیپاٹائٹس سی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پزیر اور صحّت و صفائی کی بہتر سہولیات سے محروم ممالک میں اس مرض کا پھیلاؤ زیادہ ہے اور اس کا سبب صفائی ستھرائی کا فقدان، پینے کا آلودہ اور گندا پانی، غیرمعیاری اور ناقص طبی آلات کا استعمال اور ناقص خوراک اور حفظانِ صحّت کے اصولوں کو نظرانداز کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -