تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کورونا کا پھیلاؤ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پڑوسی ممالک چین، بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کے باعث ملک میں اس کے پیشگی تدارک کے لیے سول ایوی ایشن نے بڑا اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

بارڈر ہیلتھ سروز پاکستان کی ہدایت پر بین الاقوامی آمد کے لاؤنج میں بیرونی ممالک سے آنے والے مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے اور تمام مسافروں کا انٹری پوائنٹ پر ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے۔

ایئرپورٹ منیجر عدنان خان کے مطابق ضرورت پڑنے پر مشتبہ مسافر کو روک کر کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ انٹرنینشل ارائیول سمیت ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔ ہیلتھ کاؤنٹر پر عملے کے ساتھ اے ایس ایف اہلکار بھی تعینات ہیں۔

ایئرپورٹ منیجر نے تمام مسافروں سے ہیلتھ کاوٴنٹر پر موجود عملے کے ساتھ تعاون کی درخواست ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں