اشتہار

بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا پہلا مرحلہ آئندہ ماہ شروع ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے موجودہ میٹروں کو اسمارٹ میٹروں سے تبدیل کرنے کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درامد کا آغاز جلد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے واضح کیا کہ صارف کو اس عمل کے سلسلے میں کسی قسم کے اخراجات برداشت نہیں کرنا پڑیں گے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹروں کے منصوبے کے آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد صارفین کو اس حوالے سے تمام ترخدمات سے مطلع کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سمارٹ میٹر پوجیکٹ کی مجموعی لاگت کا حجم 9.5 ارب ریال سے زیادہ ہے، اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درامد کا آغاز فروری 2020 سے ہو گا۔ منصوبے کے تحت سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام سے قبل 1 کروڑ اسمارٹ میٹر کی تنصیب کی جائے گی۔

سعودی حکام نے رواں برس کے آغاز میں عوام کی سہولت کےلیے ملک بھر میں اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نئے بجلی میٹرز متعدد خصوصیات کے حامل ہوں گے جس کی مدد صارفین بجلی کے فضول خرچ کو خود کنٹرول کرسکیں گے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے میٹرز کی تنصیب کے بعد عوام کو بجلی سے متعلق تمام تفصیلات تک باآسانی رسائی ہوگی جس کے باعث بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لے سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں