جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرامرحلہ موخر

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ موخرکردیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ موخر کردیا گیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے سردی کے امکان کے پیش نظر شیڈول موخر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ موخر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے پی میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ امکانات اور خدشات کو مدنظر رکھ کر شیڈول جاری کیا گیا تھا اور 27 مارچ کو کے پی میں بلدیاتی الیکشن کے انتظامات مکمل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ کے پی میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: کے پی بلدیاتی الیکشن: غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا، وزیراعظم

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں انتخابات ہوئے تھے۔

الیکشن کے نتائج کے مطابق حکمراں پارٹی پی ٹی آئی کو پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی نے غلطیاں کیں جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں