منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ایس ای سی پی کی ملازمین کو حصص جاری کرنے کے لیے گائیڈ لائنز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے تمام پبلک کمپنیوں کی جانب سے اپنے ملازمین کو اسٹاک آپشن کے تحت حصص جاری کرنے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرڈیننس 1984 کے تحت جاری کی گئی ان گائیڈ لائنز میں اسٹاک آپشن اسکیم کے انتظامی ڈھانچہ اور ملازمین کو حصص جاری کرنے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جاری کی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق ملازمین کمپنی کے حصص ایک مخصوص دورانیے کے اندر کمپنیوں کی جانب سے متعین کردہ قیمت کے عوض خرید سکتے ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے پیش کیے جانے والے ان اصولوں کا مقصد تمام پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں اس اسکیم کے انتظامی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ پیش کردہ اصولوں میں معاوضہ کمیٹی کی تشکیل، کمیٹی کے فرائض و ذمہ داریوں کا تعین، اسکیم کی منظوری کا طریقہ کار، اسکیم میں کیے جانے والے انکشافات، درخواست نامے کی ترتیب بندی اور درخواست کے ساتھ جمع کیے جانے والی دستاویزات سمیت دیگر اہم ہدایات شامل ہیں۔

- Advertisement -

ان اصولوں میں اس بات کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ اسکیم کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کے دوران کمپنیوں کے ملازمین اور شراکت داروں کے تحفظات کو مد نظر رکھا جائے گا جبکہ تمام پبلک لمیٹڈ کمپنیاں اپنے کاروبار کی ترسیل اور ملکی معیشت میں بہتری کے لیے اس اسکیم کو بروئے کار لائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں