تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ کا ماسٹرمائنڈ ہلاک

اسلام آباد : پاک فوج نے شمالی وزیر ستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بویہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مطلوب دہشتگرد مقامی لوگوں کے قتل، اغوا اور دیگروارداتوں اور سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے بارودی سرنگ کا ماسٹر مائنڈ ہلاک کو بھی ہلاک کردیا۔

اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاتھا  جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،کرنل مجیب الرحمان شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ 9 مارچ کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے قریب کارروائی میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2جوان شہید ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -