تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی: عدالت نے 50 لاکھ درہم لوٹنے پر سیکیورٹی گارڈ کو 7 سال قید کی سزا سنادی

دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے 50 لاکھ درہم لوٹنے کے جرم میں کینین سیکیورٹی گارڈ کو 7 برس قید کی سزا مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطانق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے کینیا سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی گارڈ کو لاکھوں درہم کی ڈکیٹی کرنے پر 7 برس قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 39 سالہ کینین شہری دبئی کی ایک سیکیورٹی کمپنی میں گذشتہ 6 سال سے ملازمت کررہا تھا، مذکورہ ملزم نے اپنے صارفین سے 50 لاکھ درہم کی خطیر رقم لوٹی تھی جس کے نتیجے میں عدالت نے مجرم پر 50 لاکھ درہم جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے ملزم کی ذمہ بینک اے ٹی ایم اور منی ایکسچینج میں رقم پہنچانا تھا، لیکن کینین شہری نے اپنے سیکیورٹی گارڈ ہونے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طور دو منی ایکسچینج سے 50 لاکھ درہم لوٹے۔

دبئی پولیس کا خیال ہے کہ مذکورہ ڈکیٹی کی ماسٹر مائنڈ 30 سالہ کینین سیکیورٹی گارڈ ہے جو باڈی بلڈنگ جم میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی تھی۔

پبلک پراسکیوٹر کے مطابق مذکورہ خاتون نے دبئی کے علاقے ڈیرہ کے شپنگ سینٹر کی کار پارکنگ سے پیسوں سے بھرا ہوا بیگ لیا تھا تاہم پولیس نے خاتون کو پیسوں کے ساتھ گرفتار کرلیا تھا لیکن بیگ سے 30 لاکھ درہم کی رقم خاتون نکال کر بیرون ملک منتقل کرچکی تھی۔

دبئی کی عدالت نے ایک اور کینین سیکیورٹی گارڈ کو لاکھوں درہم کی ڈکیٹی میں ملوث ہونے پر سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -