12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

یہ تصویر دیکھ کر لوگوں‌ نے خاتون کو گھر سے بھاگنے کا مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گھر میں چھت پر بلب کے ساتھ عجیب وغریب شے دیکھ کر خاتون کی اس تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو وہاں خوف پھیل گیا مگر لوگوں نے خاتون کو بھاگنے کا مشورہ دے دیا۔

بعض اوقات کچھ غیر معمولی اور انجانی چیزیں انسان کو بے حد خوفزدہ کر دیتی ہیں لیکن جب حقیقت آشکار ہوتی ہے تو خود پر ہی ہنسی آتی ہے کہ جس چیز کو انتہائی خوفناک سمجھا جا رہا تھا وہ کچھ اور ہی تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا جس نے اپنے گھر کے واشنگ ایریا میں چھت پر لگے بجلی کے بلب کے ساتھ مٹی کا ایک ڈھیر کا سا دیکھا جس کو دیکھ کر وہ اتنی خوفزدہ ہوئی کہ اس کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی اور صارفین سے مشورہ کیا کہ کیا آپ میں سے کوئی جانتا ہے کہ یہ کیا ہے اور اب اس کو کیا کرنا چاہیے؟

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق وکٹوریہ میں رہنے والی خاتون کا اس تصویر کو سوشل میڈیا پر ڈالنا تھا کہ وہ تیزی سے نہ صرف وائرل ہوئی بلکہ اس میں ملنے والے مشوروں نے سوشل میڈیا پر بھی خوف پھیلا دیا۔

کسی نے خاتون کو فوری طور پر گھر سے بھاگ جانے تجویز دی تو کسی نے گھر کو جلا ڈالنے تک کا انتہائی بھونڈا مشورہ تک دے ڈالا۔

تاہم خاتون کی مشکل اور خوف اس وقت دور ہوا جب یاہو آسٹریلیا کی طرف سے تصاویر دکھائے جانے کے بعد، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ریسرچ اسکول آف بائیولوجی کے پروفیسر الیگزینڈر میخائیف نے تصدیق کی کہ یہ گھونسلا مٹی کے ڈوبر تتیڑی (جس کو عرف عام میں ’’بھِڑ‘‘ بھی کہا جاتا ہے) کا ہے اور ان کے طفیلیوں کی رہائشگاہ بہت عام چیز ہے۔

انہوں نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیگر کیڑے مکوڑوں کے برعکس اپنے شکار کو تیزی سے جکڑ کر مفلوج کرتے ہیں اور پھر ان مفلوج شکار کی اشیا پر لاروا تیار ہوجاتا ہے تاہم یہ کیڑا انسانوں کے لیے بہت ہی زیادہ خطرناک ہرگز نہیں ہے تاہم ان کا ڈنگ معمولی تکلیف دہ ہوتا ہے جب کہ یہ انسان پر اس وقت تک حملہ نہیں کرتے جب تک وہ خود کو خطرے میں محسوس نہ کریں تاہم کیچڑ کے ڈوبر کنڈیوں کی حقیقت اس سے کچھ خطرناک ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں