تازہ ترین

بازار جیسے مزے دار سیخ‌ کباب گھر میں‌ بنانے کا طریقہ

عید قرباں کی آمد آمد ہے اور آپ قربانی کے گوشت سے مختلف انواع و اقسام کے کھانے بنانے کا سوچ رہے ہوں گے۔

جانور کی قربانی کے بعد ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے چٹ پٹے اور مزیدار کھانے ملیں، مگر ہم کوشش کے باوجود بازار کی طرح کے کھانے بنانے میں ہمیشہ ہی ناکام رہتے ہیں۔

آج آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ بازار کی طرح کے مزے دار اور نرم و ملائم سیخ کباب گھر میں کس طرح بنا سکتے ہیں۔

اجزا

آدھا کلو قیمہ (بیف) بغیر پانی والا

گردے کی چربی، یا کڑک چربی (یہ چربی پکتے ہی گل کر نرم ہوجاتی ہے، اسی وجہ سے کباب نرم و ملائم ہوتے ہیں)۔

ایک چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر

ایک چائے کا چمچ سرخ کُٹی مرچ

ایک چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر

ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر

ایک چائے کا چمچ ہلدی

ایک کھانے کا چمچ دہی

دو ہری مرچیں

ادرک کا پیسٹ، ایک کھانے کا چمچہ

ادرک پاؤڈر ، ایک چائے کا چمچ

(یہ طریقہ قربانی کے گوشت کے لیے ہے کیونکہ اُس میں آنے والے خاص بو (ہینک) صرف لہسن ادرک سے نہیں نکل سکتی بلکہ دونوں کا پاؤڈر اس کے لیے کارگر ثابت ہوتا ہے)۔

بیسن بھنا اور پسا ہوا، دو چائے کے  چمچ

کالا نمک دیڑھ چائے کا چمچ

تیز پات دو عدد

کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

جائفل ایک چوتھائی چمچ

تھوڑی سی جاوتری

سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

بڑی الائچی ایک چائے کا چمچ

لونگ ایک چائے کا چمچ

(سب چیزوں کو گرینڈر میں پیس لیں گے تو گرم مصالحہ بن جائے گا)

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

طریقہ

اب ان تمام اشیا کو ایک پیالے میں اچھی طرح سے ملا ئیں اور پھر اُس کو  کم از کم دو گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ پوری رات قیمے کو اچھی طرح مکس کر کے محفوظ جگہ رکھ دیں۔  ایک بار پھر یاد رکھیں کہ قیمے میں کسی قسم کا پانی نہیں ہونا چاہیے۔

اب اس قیمے کو سیخوں میں لگائیں اور انگیٹھی پر کوئلے جلا کر انہیں سیکھ کر  رائتے، چٹنی، پیاز کے ساتھ مزے سے کھائیں۔

سیخ کباب بنانے کا یہ طریقہ شیف عیشہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں بتایا۔


کیا آپ اس طریقے سے مزے دار سیخ کباب بنائیں گے؟ کمنٹس میں آگاہ کریں۔

Comments

- Advertisement -