جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

آٹا چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آٹا چینی کے نرخوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹا چینی کے نرخوں میں خودساختہ اضافے پر اظہاربرہمی کیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی متعقلہ اداروں کو ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ آٹے چینی کی سپلائی کو بہتر بنانے اور مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، محکمہ خوراک نظر ثانی کرے کہ آٹے اور چینی کی مناسب سپلائی کی قیمت ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی کی دستیابی میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کروں گا، سرکاری نرخ سے زائد پر چینی اور آٹا فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو مراسلہ بھی جاری کردیا۔

مراسلے کے ذریعے عثمان بزدار نے سینئر وزیر کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے دورے کرنے کی ہدایت کردی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر وزیر آٹے وچینی کے اسٹاک، سپلائی اور نرخوں کاجائزہ لیں، ہفتہ واررپورٹ وزیراعلیٰ آفس جمع کرائی جائے، اشیاء کی قیمتیں اپنی مرضی سے بڑھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں