تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی ’سیلفی‘ کا ٹریلر ریلیز

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور اداکار عمران ہاشمی اسٹارر سیلفی کے ٹریلر نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار، عمران ہاشمی کی فلم ’سیلفی‘ آئندہ ماہ 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اس کے ہدایت کار راج مہتا ہیں جبکہ فلم ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کا ری میک ہے۔

فلم میں اکشے کمار سپر اسٹار کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ عمران ہاشمی پولیس افسر ہیں، دیگر کاسٹ میں نشرت بھروچا اور ڈایانا پینٹی شامل ہیں۔

’سیلفی‘ کی کہانی عمران ہاشمی کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے جو اکشے کمار (وجے) کے ساتھ سیلفی لینے کے خواہشمند ہوتے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام رہتے ہیں۔

اکشے کمار کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے پولیس افسر عمران ہاشمی تھانے بلواتے ہیں جہاں وہ ان کی بیٹے کے سامنے بے عزتی کرتے ہیں وہیں سے دونوں کے درمیان مڈ بھیڑ شروع ہوتی ہے۔

فلم میں سپر اسٹار اور سپر فین کا مقابلہ دکھایا گیا ہے جبکہ کئی مواقع پر کامیڈی بھی شامل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران ہاشمی اور اکشے کمار ایکشن فلم ’ونس اپون آ ٹائم اِن ممبئی‘ میں جلوہ گر ہوئے فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -