تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سینیٹ الیکشن : پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا، اہم امیدوار کے کاغذات نامزدگی چیلنج

اسلام آباد: اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن لڑنے والے پی ڈی ایم رہنم اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما فرید رحمان نے ان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کئے۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دو روز قبل الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جہاں نون لیگ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے متفقہ امیدوار بنایا اگر ہم کامیاب ہوئےتو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں فرق دکھادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سینیٹ الیکشن: نون لیگ نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتے، میں متفقہ وزیر اعظم نامزد ہوا تھا اور حزب اختلاف نے بھی مجھے ووٹ دیا تھا۔ پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر انتخاب لڑتے ہیں اور پیپلز پارٹی نے ہی ملک کو آئین دیا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئین کو بحال کیا تھا اور ہم آئین و قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر ادارے آئین میں رہتے ہوئے کام کریں تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -