تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کا زمانہ گیا، اب چپ لگے گی، فیصل واوڈا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ چلا گیا اب چپ لگائیں گے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا قانون منظور کرائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’الیکشن میں دھاندلی ختم کرنےکیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، اس کی وجہ سے الیکشن میں دھاندلی روکی جاسکتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے شفافیت آئےگی اور اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے‘۔

فیصل واوڈا  نے کہا کہ ’اپوزیشن نے ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کو دیکھاہی نہیں اور اس پر تنقیدشروع کردی‘۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ’سافٹ ویئراپ ڈیٹ کازمانہ چلاگیا اب توچپ لگائیں گے اور کچھ بھی ہوجائے ٹیکنالوجی کےاستعمال کا قانون منظور کرائیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جب بھی کوئی قانون سازی ہوتی ہے یہ اپنےکیسز لے آتے ہیں، الیکشن کی شفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، اپوزیشن اتفاق کرے یا نہ کرے قانون سازی ضرور ہوگی، ایسےلوگوں کےکیسز معاف کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا، بدقسمتی سے ایسے لوگوں کی بیماری پر قوم ہمدردی دکھاتی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارےکچھ لوگ بھی نوازشریف کیلئےہمدردی رکھتےہیں، یہ کیساشخص ہے جو 3 بار وزیراعظم رہا لیکن ملک سے فرار ہوگیا، جب بھی قانون حرکت میں آتاہے یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں‘۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ’ای وی ایم سےمتعلق حکومت بحث کرائے، ہم چاہتے ہیں الیکشن کی شفافیت کیلئے متفقہ رائے ہونی چاہیے‘۔

Comments

- Advertisement -