پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

’’نوازشریف کی پارٹی بھٹو کو تختہ دار تک پہنچانے میں سہولت کار بنی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی بھٹو کو تختہ دار تک پہنچانے میں سہولت کار بنی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی نے بھٹو اور شہید بینظیر کے خلاف بدزبانی کی، بلاول، مریم کے لیے شرم کا مقام ہے کہ انہوں نے مفادات کے لیے قبلے تبدیل کرلیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی، پی پی نظریاتی پارٹی کو کرپشن کے نام سے جاننے والی جماعت بنادیا گیا۔

شبلی فرازنے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج مریم کا غصہ گواہی دیتا ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، مریم نواز نے کہا لندن کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں، وہ کیلبری فونٹ کی موجد ہیں۔

یہ پڑھیں: 31 جنوری تک عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا تو مارچ ہوگا: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جعلی قطری خط کو ثبوت کے طور پر پیش کیا، ان کے والد تین بار وزیراعظم ہونے کے باوجود عدالت سے بھاگ چکے ہیں، یہ وہ ہیں جنہوں نے اقتدار کو کاروبار بڑھانے کے لیے استعمال کیا، ان کی اربوں ڈالر کی کرپشن نے ملک کو مفلوج کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ چوری کی گئی دولت چھپانے کے لیے کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں، یہ لوگ کچھ بھی کرلیں عمران خان ان سے بلیک میل نہیں ہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا اجمل قادری نے اسرائیل کے ساتھ روابط کا بھانڈا پھوڑ دیا ، مریم ،بلاول کی جتنی تابعداری کرلیں ، پیپلزپارٹی سے استعفے نہیں ملیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں