اشتہار

نیوزی لینڈ سے سیریز، پاکستان کے پاس ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے کا سنہری موقع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری میں کھیلی جا رہی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کے پاس ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے کا سنہری موقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے کا آغاز کل سے کراچی میں ٹیسٹ میچ سے کر رہی ہے۔ اس دورے میں کیوی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آئندہ سال اپریل مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور 5 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ تمام میچز کراچی می ہوں گے۔

تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 10 جنوری سے ہوگا اور تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ اگر پاکستان مہمان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو وہ ون ڈے کی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی۔

- Advertisement -

ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ 116 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ میزبان ٹیم 9 پوائنٹ کے فرق سے 107 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اگر پاکستان تین میچوں پر مشتمل سیریز میں مہمان ٹیم کو وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آسکتی ہے۔

اسی طرح آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر قابض ہے۔ اگر پاکستان کیویز کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کرتا ہے تو آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں پہلی پوزیشن سنبھال لے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان محض 19 پوائنٹس فاصلہ ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ بھی 3 جنوری کو کراچی میں ہی شیڈول ہے۔

اسی طرح تینوں ون ڈے میچز کی میزبانی کے فرائض بھی کراچی کے سپرد کیے گئے ہیں، جو بالترتیب 10، 12 اور 14 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں انگلینڈ نے قومی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں اس کی سر زمین پر وائٹ واش کی خفت سے دوچار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں