اشتہار

لندن: ڈرائیور نے کار لوگوں پر چڑھادی، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب کار سوار نے لوگوں پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے سیاہ فام حملہ آور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا.

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کارسوار نے نیچرل ہسٹری میوزیم کے باہر کھڑے لوگوں پر کار چڑھادی اس اچانک افتاد پر بھگڈر مچ گئی اور کئی لوگ سڑک پر گر گئے اور دیگر گاڑیوں میں تصادم ہو گیا۔

- Advertisement -

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ساؤتھ کنسٹن میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار سوار ملزم نے میوزیم کے باہر سڑک پر کھڑے لوگوں پر کار چڑھادی جس کا پیچھا کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے جیسا کہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے تاہم ابھی تک واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے جب کہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں