تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز گئے۔ گوادر، پسنی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پسنی کےقریب سمندر میں اور گہرائی 60 کلو میٹر تھی۔

فوری طور پر زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -