تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گناہوں سے توبہ کی آج رات ہے

 رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، اس موقع پرمساجد پر چراغاں اور خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو عام طور پر شب برات یعنی بری ہونے کی رات کہا جاتا ہے، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور جہنم سے نجات پاتے ہیں، اس رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے عام معافی کا اعلان ہوتا ہے، اسی لیے اس رات کو شبِ برات کہتے ہیں ۔

اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ استغفار کے لئے اللہ کے حضور سربسجود ہوں گے، اس مقدس رات میں اسلام کی سربلندی، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

علماء کرام خصوصی مجالس میں اس رات کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہیں، دینی اسکالرز کا کہنا ہے کہ شبِ برات کے موقع پر شہری جہاں اپنی بخشش کی دعائیں کرتے ہیں، وہیں اپنے فوت شدہ عزیزواقارب کی مغفرت کے لئے قبرستان جا کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتے ہیں ۔

مساجد میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوگا اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نے نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے۔

آج شب برأت کی افضل رات کے موقع پر لاکھوں شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

شب برات کے موقع پر قبرستانوں اورمساجد کے اطراف میں خصوصی طور پر صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ روشنی کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -